0
Thursday 14 Oct 2021 20:51

بی جے پی کی بدانتظامی کو عوام ختم کریںگے، راہل گاندھی

بی جے پی کی بدانتظامی کو عوام ختم کریںگے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافہ پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ تیل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے سبب مہنگائی میں اضافہ سے عوام پریشان ہوچکے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی بدانتظامی کو اب وہی ختم کریں گے۔ راہل گاندھی نے اندھادھند ٹیکس لگاکر سرکاری خزانہ کو بھرنے والے ایک لالچی راجہ کی پرانی کہانی سنائی اور کہا کہ جب لوگ بہت زیادہ دکھی ہوگئے تو عوام نے ہی آخر میں اس بدانتظامی کو ختم کیا اور یہی کہانی اب بی جے پی حکومت کے ساتھ بھی دہرائی جانے والی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ پرانی کہانیوں میں ایسے لالچی راجہ کہانی ہوتی تھی جو اندھا دھند ٹیکس وصولی کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عوام دکھی ہوجاتے لیکن آخر میں عوام ہی اس بدانتظامی کو کرتے تھے، اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ خیال رہے کہ مودی حکومت نے خام تیل کی قیمت بین الاقوامی مارکٹ میں اونچی رہنے کے دباؤ میں آج پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 35 پیسے بڑھ کر 104.79 روپے اور ڈیزل 93.52 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 958723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش