0
Saturday 16 Oct 2021 21:31

پیپلز پارٹی کو کراچی دشمنی سے روکا جائے، مصطفیٰ کمال

پیپلز پارٹی کو کراچی دشمنی سے روکا جائے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جادو ٹونے سے متعلق حکومت کوئی تردیدی بیان جاری کرے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ بہت نازک وقت ہے، آٹو پر سب چیزیں چل رہی ہیں، لوگوں کو خود کو بچانے کے لئے قرآن کی آخری 2 سورتوں کا ورد کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سوال کیا کہ سول اسپتال میں کیا دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟ آپ نے کتنے اسپتال اچھے چلا لئے؟ ان کا کہنا ہے کہ آپ نے اپنے سیاسی کارکنان کو وہاں بھرتی کرکے اور بیڑا غرق کرنا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی دشمنی سے روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام اقدامات سے امن خراب ہو رہا ہے، یہ نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، ہمیں اندرونی طور پر بہت زیادہ مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس شہر کو پیپلز پارٹی کے حوالے کیا، پاک سر زمین پارٹی یہ قبضہ چھڑائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی جیسے جیسے بڑھ رہی ہے، اس سے عام آدمی کی زندگی خراب تر ہوتی جا رہی ہے، عام آدمی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضرورت ہے کہ سب سر جوڑ کر مسائل کے حل کے لئے بیٹھیں۔
خبر کا کوڈ : 959038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش