0
Tuesday 19 Oct 2021 23:36

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن تک کمی

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن تک کمی
اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن تک کمی کردی گئی۔ عید میلادالنبیؐ کے موقع پر معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن تک تخفیف کرنے کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے جاری کردیا، چاروں صوبوں کے ہوم سیکٹریز کو بھی نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا، عمر قید والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی،عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سپیشل سزا معافی بھی مل سکے گی۔ عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے بڑے مرد اور 60 سال سے بڑی خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا بچوں کے ساتھ سزا کاٹنے والی خواتین قیدیوں، ایک تہائی سزا مکمل کرنے والے 18 سال سے کم عمر قیدیوں پر بھی 90 روز معافی کے نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا، البتہ نوٹیفکیشن کا اطلاق قتل، غداری، ریاست مخالف اور سنگین جرائم ، دہشتگردی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 959548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش