0
Thursday 21 Oct 2021 16:50

جشن میلاد النبیؐ پر فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں، علامہ باقر زیدی

جشن میلاد النبیؐ پر فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ سرور کائنات رحمت للعالمینؐ کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزی وحدت ہے، عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے، اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں، نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول کے اس بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنے آیا۔

علامہ باقر زیدی نے مزید کہا کہ عملی وحدت کا مظاہرہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں، دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول کریمؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 959821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش