0
Friday 2 Sep 2011 19:03

کوئٹہ میں عیدالفطر کے روز دھماکہ اور امریکی سفیر کا حالیہ دورہ ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے، کراچی میں مظاہرین سے مقررین کا خطاب

کوئٹہ میں عیدالفطر کے روز دھماکہ اور امریکی سفیر کا حالیہ دورہ ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے، کراچی میں مظاہرین سے مقررین کا خطاب
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نماز عید کے باہر خودکش دھماکہ کے نتیجے میں 13 افراد کی شہادت اور عیدالفطر کے تقدس کو پامال کرنے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کراچی ڈویژن کے تحت جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا، اس سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، ایوب گوٹھ، اسٹیل ٹاؤن، لانڈھی، ناظم آباد، عباس ٹاؤن، کھارادر، بفرزون اور دیگر مقامات پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے، مظاہوں سے خطاب مولانا مرزا یوسف، مولانا منور نقوی، مولانا علی انور، برادر علی اوسط، محمد مہدی، مبشر حسن، علامہ سلمان حسینی، مولانا صادق رضا تقوی، وصی محمد و دیگر نے کیا۔ مقررین نے کہا کہ عیدالفطر مقدس دن ہے، جو اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کو رمضان کے روزوں کے بدلے میں تحفہ کے طور پر دیا ہے، مگر اس روز بھی نام نہاد اسلام دشمن مسلمانوں نے کوئٹہ میں بے گناہ ناحق خون بہایا، جو کہ قابل افسوس امر ہے۔
 انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں لشکر جھنگوی کے پہاڑوں پر کیمپس موجود ہیں جہاں پر دہشت گردی کی ٹریننگ دی جاتی ہیں، جو پہ در پہ شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں، لیکن حکومت سب کچھ جانتے ہوئے بھی وہاں آپریشن نہیں کرتی، اس سے یہ صاف واضح ہے کہ حکومت بھی اس سارے معاملے میں ملوث ہے۔
مقررین نے کہا کہ ملت جعفریہ پہلے ہی واضع کر چکی ہے کہ کوئٹہ کے حالات کا ذمہ دار صرف امریکا ہے، جو کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، مقررین نے کوئٹہ میں عیدالفطر کے روز دھماکہ اور امریکی سفیر کے حالیہ دورہ کوئٹہ کو ایک ہی سلسلے کی کڑی قرار دیا اور کہا کہ امریکا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے اور اس منصوبے کو تکمیل تک پہچانے کے لئے اس نے ملک بھر میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو بچھایا ہوا ہے، کراچی کی بدامنی ہو، کوئٹہ میں دہشت گردی یا کرم ایجنسی میں لشکر کشی، سب امریکا ہی کا کارنامہ ہے۔ 
مقررین نے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں مسافروں کی بس پر حملے اور شیعہ مسلمانوں کے گاؤں پر طالبان کی لشکر کشی پر اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، بعد ازاں شرکاء نے شہداء عیدالفطر کو خراج تحسین پیش کیا اور امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 96022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش