0
Thursday 1 Sep 2011 12:39

کوئٹہ میں نماز عید پر ہونے والا خودکش دھماکہ امریکی و اسرائیلی سازشوں کا نتیجہ ہے، احتجاجی ریلی سے مقررین کا خطاب

کوئٹہ میں نماز عید پر ہونے والا خودکش دھماکہ امریکی و اسرائیلی سازشوں کا نتیجہ ہے، احتجاجی ریلی سے مقررین کا خطاب
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے علمدار روڈ سے ملحق عیدگاہ پر خودکش حملہ کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے سوگ کے موقع پر اہلیان کراچی کی جانب سے خراسان روڈ تا امام بارگاہ علی رضا احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی سے خطاب تحفظ عزاداری کونسل کے چیئرمین رحیم جعفری، وقار حیدر، سجاد حیدر و دیگر نے کیا، اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، اس موقع پر مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور حکومت وقت، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تحفظ عزاداری کونسل کے چیئرمین رحیم جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خودکش دھماکہ کرنے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں، آج ضرورت اس امر کی ہے ملت اسلامیہ کے تمام مسالک اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ان وطن اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف اعلان جہاد کریں، تاکہ اس زمین کو ان کے شر سے پاک کیا جاسکے۔
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ سرزمین پاکستان میں پاراچنار سے لے کر کوئٹہ تک ملت جعفریہ کا قتل عام جاری ہے، عید کی نماز کے موقع پر ہونے والا خودکش دھماکہ امریکی و اسرائیلی سازشوں کا نتیجہ ہے اور یہ تمام کوئٹہ میں نو تعمیر شدہ امریکی قونصلیٹ سے پنپ رہی ہیں، ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں ان سازشوں کا نوٹس لے کر فی الفور کوئٹہ سے امریکی قونصلیٹ کا خاتمہ کیا جائے، مقررین نے کہا کہ یہ وہی امریکہ ہے جس نے اپنے مفاد پر طالبان کو بنایا، انہیں دوام بخشا اور آج نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ڈرامہ رچا کر سرزمین پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ کا بچہ بچہ اس امریکی سازش کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا، یہ ارض وطن ہماری ہے اس کی حفاظت ہم اپنا خون دے کر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 95796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش