0
Tuesday 26 Oct 2021 15:32

پنجاب پولیس کا مریدکے میں کالعدم جماعت کے دھرنے پر چڑھائی کا فیصلہ

پنجاب پولیس کا مریدکے میں کالعدم جماعت کے دھرنے پر چڑھائی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع گوجرانوالہ کے علاقے مریدکے میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا جاری ہے۔ حکومت نے ٹی ایل پی کو آج شام تک مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کروائی تھی۔ حکومت کی جانب سے کالعدم ٹی ایل پی کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ایسی کسی دھرنا روایت کی حوصلہ افزائی کرنے کے حق میں نہیں۔ اب حکومت نے دھرنا منشتر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ ہے لاہور کی قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں پولیس کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز، ایس پیز سمیت دیگر افسران سمیت 15 ہزار اہلکار مریدکے بھجوائے جا رہے ہیں۔

پولیس کی نفری کو مریدکے پہنچانے کیلئے پرائیویٹ بسوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ آج شام کے اوقات میں پولیس کی نفری مریدکے روانہ ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس اہلکار اپنے ساتھ اسلحہ لے کر نہیں جائیں گے، بلکہ ان کے پاس لاٹھیاں، آنسو گیس شیل، پلاسٹک کی گولیاں، واٹر کینن سمیت دیگر ہتھیار ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس آج رات مرید کے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا منصوبہ بنا چکی ہے۔ پولیس کی نفری میں آپریشن ونگ، انویسٹی گیشن ونگ، اینٹی رائیٹ فورس، ڈولفن فورس اور پی آر یو کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 960503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش