0
Tuesday 26 Oct 2021 19:23

کراچی، نسلہ ٹاور کے پانی، بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع

کراچی، نسلہ ٹاور کے پانی، بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نسلہ ٹاور کے پانی، بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے، سپریم کورٹ نے 7 روز میں فلیٹ خالی کرنے کیلئے احکامات دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ضلعی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق حکمت عملی پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا، نسلہ ٹاور کے پانی ،بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے نسلہ ٹاور کے 100 گیس کنکشن منقطع کئے، جس کے بعد رہائشیوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کی سربراہی میں گیس کنکشن کاٹے گئے، سپریم کورٹ نے 7 روز میں فلیٹ خالی کرنے کیلئے احکامات دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ نسلہ ٹاور کو کنڑولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کرنے کے معاملے پر کمشنر کراچی نے اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کرنے کے معاملے پر کمشنر کراچی نے ایف ڈبلیو او حکام سے معاونت کی درخواست کر دی۔
خبر کا کوڈ : 960575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش