0
Saturday 6 Nov 2021 18:06

ایم کیو ایم عمران خان کے عوام پر کئے گئے ہر ظلم میں برابر کی شریک ہے، وقار مہدی

ایم کیو ایم عمران خان کے عوام پر کئے گئے ہر ظلم میں برابر کی شریک ہے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم عمران خان کے عوام پر کئے گئے ہر ظلم میں برابر کی شریک ہے، ایم کیو ایم کراچی کی عوام کے جذبات سے کھیلنا بند کرے، عمران خان کی حکومت میں آج بھی ایم کیو ایم وزارتوں کے مزے لوٹ رہی ہے۔ اپنے بیان میں پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک دن تو دور کی بات ایک گھنٹہ بھی اقتدار کے بغیر نہیں رہے سکتی، ایم کیو ایم اور عمران خان ایک سکے کے دو رخ ہیں، ایم کیو ایم کراچی کی با شعور عوام کو اپنے دوغلے بیانات سے بےوقوف نہیں بنا سکتی، ایم کیو ایم اقتدار کی وہ مچھلی ہے جو پانی کے بنا زندہ نہیں رہ سکتی۔
خبر کا کوڈ : 962334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش