0
Thursday 18 Nov 2021 20:25

جماعت اسلامی کا سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے، بلدیاتی ایکٹ منظور کرکے بلدیاتی انتخابات 2018ء کی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندی کرکے کرائے جائیں۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی زیر صدارت قباء آڈیٹوریم کراچی میں سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس میں منظور شدہ قرارداد میں کہا گیا کہ صوبہ کے تمام ترقیاتی ادارے بلدیات کے ماتحت کئے جائیں، تاکہ ترقیاتی کام عوامی نمائندوں کے ذریعے انجام پائیں، ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے، تاکہ شفاف اور پُرامن انتخابات کرائے جا سکیں۔ قراردادمیں مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے عوامی نمائندوں کے بغیر سرکاری مشینری کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں، جو کہ کرپشن کا باعث بن رہے ہیں، لہٰذا مالی بجٹ سے پہلے انتخابات کرا کے عوامی نمائندوں کو اختیار منتقل کیا جائے، بلدیاتی انتخابات میں تاخیر آئین سے انحراف اور عوامی حقوق پر ڈاکہ ہے، جس کی وجہ سے اداروں میں کرپشن اور عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لئے حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے۔
خبر کا کوڈ : 964287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش