0
Sunday 21 Nov 2021 00:28

سیاسی پارلیمانی بحرانوں کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں، لیاقت بلوچ

سیاسی پارلیمانی بحرانوں کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سیاسی انتخابی قومی امور قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، ملتان میں سیاسی ورکرز کنونشن اور قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران کے اجلاسات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پی پی پی، مسلم لیگ کے بعد پی ٹی آئی نے بھی مایوس کر دیا ہے، عوام کے ساتھ تیسری بار بھی دھوکہ ہوگیا۔ ملک بڑے بحرانوں سے دوچار ہے، لیکن قومی قیادت باہم دست و گریبان ہے۔ سیاسی پارلیمانی بحرانوں کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں۔ اتحادی جماعتوں کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں، لیکن قومی محاذ پر قومی ترجیحات اور قومی پالیسی کے لئے کِسی سے ڈائیلاگ کو تیار نہیں۔ گھسٹ گھسٹ اور بحران در بحران سے گزرتی حکومت کو وقت پورا کرنے بھی دے دیا جائے، لیکن یہ ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔ عمران خان حکومت نااہل اور ناکام ہے، آئین ایک سال میں معدوم ہیں۔ آئین کا حل یہی ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے، انتخابی اصلاحات پر قومی اتفاق رائے کیا جائے اور نئے مینڈیٹ کے لئے عوام سے رجوع کیا جائے۔

لیاقت بلوچ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابی نشان ترازو پر بلدیاتی اور عام انتخابات میں حصہ لے گی، جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی۔ پارلیمنٹ اجلاس کی قانون سازی شرمناک اور جمہوری پارلیمانی ماتھے پر ایک اور بدنما داغ کا اضافہ ہے۔ بدنیتی اور ناقص قانون سازی ہمیشہ حکومت کے گلے پڑتی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہی انتخابی اصلاحات نہیں۔ انتخابات کو اسٹیبلشمنٹ کے حصار سے آزاد کرانا، انتخابات کو مال و دولت، چوری کے مال سے پاک کرنا، انتخابات پر عوام کا اعتبار بحال کرنا اصل چیلنج ہے۔ سیاسی قیادت، جمہوری قوانین اسٹیبلشمنٹ سے کمپرومائز کرکے اقتدار لینے کی ہوس ختم کریں۔
خبر کا کوڈ : 964622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش