0
Tuesday 23 Nov 2021 21:25

شمال مشرقی شام میں واقع سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش

شمال مشرقی شام میں واقع سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش
اسلام ٹائمز۔ شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں موجود قابض امریکی فوج کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر متعدد راکٹوں کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہاں سے بھیانک دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک نے مقامی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صوبہ الحسکہ میں عراقی سرحد کے انتہائی قریب واقع شہر الیعربیہ کے گاؤں "خراب الجیر" میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے امریکی فوجی اڈے سے متعدد مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ یہ دھماکے نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے 4 طاقتور راکٹوں کے برسنے کے باعث وقوع پذیر ہوئے تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق وقوع پذیر ہونے والے دھماکے اس قدر شدید تھے کہ ان کی آوازیں کئی کلومیٹر دور واقع عراقی سرحد کے اس طرف بھی سنی گئی ہیں جس کے فورا بعد بہت زیادہ تعداد میں امریکی ہیلی کاپٹروں و جنگی جہازوں کو بھی آسمان پر پرواز کرتے دیکھا گیا۔
 

واضح رہے کہ خراب الجیر میں واقع غیر قانونی امریکی فوجی اڈہ، وسعت کے اعتبار سے شامی سرزمین پر واقع دوسرا امریکی فوجی اڈہ محسوب ہوتا ہے جو سال 2015ء میں اس گاؤں کی زرعی زمینوں کو غصب کر کے تعمیر کیا گیا تھا جہاں ایک ہوائی اڈہ بھی موجود ہے جسے امریکی فوج کی جانب سے متعدد جنگی طیاروں و ہیلی کاپٹروں کی نگہداری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خراب الجیر کا علاقہ شام و عراق کے درمیان واقع انتہائی تزویراتی مقام محسوب ہوتا ہے جبکہ اس جگہ تعمیر کئے گئے غیر قانونی فوجی اڈے کو امریکہ کے ہاتھوں شام سے چوری شدہ تیل و گندم سمیت متعدد زرعی اجناس کو اس سرزمین سے غیر قانونی طور پر خارج کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش