0
Thursday 25 Nov 2021 10:05

5 اگست کے فیصلے واپس لئے جائیں، حکیم یاسین

5 اگست کے فیصلے واپس لئے جائیں، حکیم یاسین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ حکیم یاسین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ زرعی قوانین کو واپس لینے کے بعد ایسے تمام یکطرفہ لئے گئے فیصلوں کو بھی منسوخ کریں، جن کی وجہ سے جموں و کشمیر کے آئینی حقوق سلب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا جموں و کشمیر میں پائی جا رہی سماجی و سیاسی غیریقینی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ بدھ کو بڈگام زون کے پی ڈی ایف ورکروں کے ایک روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکیم یاسین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ چاہتے ہیں کہ بھارتی حکومت دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے یکطرفہ طور سلب کیے گئے آئینی حقوق کو بحال کرے جس طرح کسان قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرت مندانہ قدم سے جموں و کشمیر کے لوگوں میں بھارت کے تئیں پائی جا رہی بد اعتمادی اور شکوک و شبہات کو دور کرنے کے علاوہ دل کی دوریوں کو کم کرنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش