0
Friday 26 Nov 2021 22:45

حجاز مقدس میں بن سلمان کے ہاتھوں دینی اقدار کی پامالی پر پوری امت مسلمہ کو شدید تشویش ہے، علامہ مقصود ڈومکی

حجاز مقدس میں بن سلمان کے ہاتھوں دینی اقدار کی پامالی پر پوری امت مسلمہ کو شدید تشویش ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سرزمین وحی حجاز مقدس میں آل سعود کے بن سلمان کے ہاتھوں دینی اقدار کی پامالی پر پوری امت مسلمہ کو شدید تشویش ہے۔ آل سعود کے نادان شہزادے کے ہاتھوں سرزمین وحی کے تقدس پر حملہ ناقابل معافی جرم ہے، دینی اقدار مٹا کر فحشاء و منکرات کی ترویج سے آل سعود کا مکروہ کردار امت مسلمہ کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود کے ہاتھ مظلوم یمنی مسلمانوں کے خون ناحق سے رنگین ہیں, اس پاکیزہ خون کے دھبے تا ابد آل سعود کے باغی شہزادے بن شیطان کو رسوا کرتے رہیں گے۔ شہید آیت اللہ باقر النمر اور مظلوم یمنیوں کا پاکیزہ خون آل سعود کے اس غاصب خاندان کے زوال کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود اور اس کے اتحادی عرب ممالک کے غاصب اسرائیل سے بڑھتے ہوئے تعلقات تحریک آزادی فلسطین کی پشت میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ کے ساتھ شیطان بزرگ اور ان کے حواریوں کی دشمنی اظہر من الشمس ہے، مگر عالمی سامراج کی دشمنی کے باوجود حماس اور حزب اللہ کی امت مسلمہ کے درمیان محبوبیت اور عوامی مقبولیت قابل تعریف ہے۔
خبر کا کوڈ : 965611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش