0
Sunday 28 Nov 2021 22:09

100 ٹریلوں پر مشتمل امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ غیرقانونی طور پر عراق سے شام میں داخل

100 ٹریلوں پر مشتمل امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ غیرقانونی طور پر عراق سے شام میں داخل
اسلام ٹائمز۔ عراق و شام پر قابض امریکی فوج کی جانب سے ان ممالک کے اندر بنائے گئے اپنے غیرقانونی فوجی اڈوں کے درمیان عسکری سازوسامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق قابض امریکی فوج نے آج فوجی سازوسامان کے حامل دسیوں ٹریلوں پر مشتمل اپنا ایک اور بڑا لاجسٹک قافلہ غیر قانونی طور پر عراق سے شام میں پہنچا دیا ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا نے مقامی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 100 ٹریلوں اور ٹینکروں پر مشتمل امریکی فوج کا یہ لاجسٹک قافلہ الولید سرحدی گزرگاہ سے غیر قانونی طور پر گزرتا ہوا شام میں داخل ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں امریکی فوج سے متعلق 60 ٹرالے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے تیل سے مالامال شامی شہر قامشلی سے 65 کلومیٹر دور واقع "رمیلان" نامی قصبے میں داخل ہوئے جس کے 2 گھنٹوں کے بعد 40 ٹریلوں پر مشتمل امریکی فوج کا دوسرا قافلہ بھی وہاں آ پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 965897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش