0
Sunday 5 Dec 2021 10:54

لاہور، این اے 133 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور، این اے 133 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئےگئے ہیں، جن میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جبکہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ سٹیشن ہیں۔ حلقے میں مرد و خواتین ووٹرز کیلئے علیحدہ علیحدہ 200 جبکہ مخلوط 54 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی انتظامات کیلئے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کیلئے ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی 6 ایس پیز، 14 ایس ڈی پی اوز بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حلقے میں 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار وویمن ٹاؤن شپ میں سپیشل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ سیاسی قائدین بھی فعال ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش