0
Monday 13 Dec 2021 20:48

شام، دیرالزور میں قائم غیرقانونی امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

شام، دیرالزور میں قائم غیرقانونی امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ تیل سے مالامال شامی علاقے العمر آئل فیلڈز میں غیر قانونی طور پر قائم امریکی فوجی اڈے پر متعدد راکٹوں کے ساتھ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس فوجی اڈے کے اندر سے متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق دیرالزور کے مشرق میں واقع غیرقانونی امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم راکٹ حملہ کیا گیا جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈے کے اندر سے 4 پے در پے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد اس فوجی اڈے میں سے سیاہ دھوئیں کے گاڑھے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد متعدد امریکی فوجی طیارے و ہیلی کاپٹر کافی دیر تک علاقے میں پرواز کرتے رہے۔ واضح رہے کہ آج صبح ہی امریکی حلیف کرد فورسز کی جانب سے علاقے میں ایک ہیلی بورن آپریشن انجام دیا گیا تھا جس کے دوران 7 شامی شہریوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 3 کو موقع پر ہی شہید بھی کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 968049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش