0
Wednesday 15 Dec 2021 19:29

بوریوں میں بند لاشیں کون دیتا تھا؟ سٹی کورٹ میں وکیلوں کو زندہ کس نے جلایا، ناصر حسین شاہ

بوریوں میں بند لاشیں کون دیتا تھا؟ سٹی کورٹ میں وکیلوں کو زندہ کس نے جلایا، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کی اور احترام بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پکا قلعہ سے پی پی پی کا کیا واسطہ تھا؟ یہ پی پی پی حکومت کے خلاف سازش تھی، جس کا ایم کیو ایم حصہ تھی۔ صوبائی وزیر بلدیات نے استفسار کیا کہ عامر خان بتائیں کہ مخالفین کے جسموں میں ڈرل سے سوراخ کس نے کیے۔؟

اُن کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ بوریوں میں بند لاشیں کون دیتا تھا؟ سٹی کورٹ میں وکیلوں کو زندہ کس نے جلایا۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف تو جنگی جرائم جیسے کیسز چلانے چاہیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتال سندھ حکومت کو جانے سے ایم کیو ایم کے گھوسٹ ملازمین فارغ ہو جائیں گے، یہی خوف متحدہ کو کھائے جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 968665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش