0
Friday 17 Dec 2021 20:30

ذلیل ترین جرثومہ اسرائیل، ایک اسلامی ملک کو دھمکا رہا ہے، علامہ جواد نقوی 

ذلیل ترین جرثومہ اسرائیل، ایک اسلامی ملک کو دھمکا رہا ہے، علامہ جواد نقوی 
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفی کے اجتماع سے خطاب میں علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی قسم کے مذاکرات سے پہلے اپنے اوپر عائد تمام پابندیاں اٹھائے جانے کی شرط پر ڈٹا ہوا ہے، جبکہ امریکہ پہلے سے بھی خطرناک و سخت تر معاہدہ ایران پر مسلط کرنا چاہتا ہے، ایسے میں ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے اسرائیل نے اعلان جنگ کیا ہے، جس میں عرب ممالک بھی درپردہ اور بعض بالکل کھل کر اسرائیل کیساتھ ہم قدم ہو کر اس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اسرائیل کسی اوباش و بدمعاش کی طرح ایک اسلامی مملکت کو دھمکیاں دے رہا ہے اور اسکے مقابلے میں بے غیرتی کی حد تک سکوت و خاموشی ہے۔ کوئی ملک رسمی طور پر بھی بیان نہیں دے رہا۔ بے وجدان و بے ضمیر حکمرانوں کو صرف اپنا اقتدار عزیز ہے۔ ذلیل ترین صہیونی اٹھ کر ایک اسلامی سرزمین کو دھمکا رہے ہیں۔ ایسے میں ان سے نفرت، مذمت و بیزاری کا اظہار کرنا سب مسلمانوں کیلئے لازمی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کشمیر و فلسطین پر خاموشی اختیار کی تو یہ حال ہوا اور اگر بالفرض یہ جرثومہ فساد اسرائیل، ایران پر حملہ کر دیتا ہے تو یہ ایران پہ رکے گا نہیں۔ ایران سے زیادہ اسرائیل کو پاکستان کی ایٹمی طاقت کھٹکتی ہے اور یہ امریکہ کے شیطانی نقشے میں موجود ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل کے ناپاک عزائم اور جارحیت کیخلاف تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) نے 19 دسمبر بروز اتوار کو ملک گیر ’’مردہ باد اسرائیل ریلی‘‘ کا اعلان کر رکھا ہے۔ لاہور میں ریلی  صبح 11 بجے  مال روڈ پر مسجد شہداء سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی جس کی قیادت علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ ریلی سے خطاب میں مقررین اسرائیل و بھارت سمیت ہر جارح اتحاد کی امت مسلمہ کیخلاف سازشوں، اس کے جارحانہ عزائم اور خطے میں بڑھتی ہوئی  سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 968969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش