0
Sunday 19 Dec 2021 19:10

پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس ایک اہم اور تاریخی موقع ہے، خرم نواز گنڈاپور

پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس ایک اہم اور تاریخی موقع ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کا اجلاس ایک اہم اور تاریخی موقع ہے، 57 ممبرز ممالک کا افغانستان کے مسائل کے حل کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنا خوش آئند ہے، اُمید ہے اُمہ کے اس سب سے بڑے فورم پر ہونے فیصلوں پر عملدرآمد التواء کا شکار نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اُمہ کے مسائل کے حل اور مشاورت کا اہم اور مرکزی پلیٹ فارم ہے اس کا فعال ہونا استحکام اور باہمی اتحاد و اتفاق کیلئے ناگزیر ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا افغانستان کو عالمی قوتوں نے میدان جنگ بنائے رکھا اور افغانستان کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھی، مگر جب بھی اس کی تعمیر کا مرحلہ آیا تو عالمی قوتیں میدان چھوڑ کر بھاگ گئیں اور سارا خمیازہ افغانستان کے عوام اور پاکستان نے بھگتا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا افغانستان کی تعمیر نو کیلئے کردار ادا نہ کیا گیا تو اس کے منفی اثرات صرف خطہ تک محدود نہیں رہیں گے، افعانستان کے مسائل کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو بھی اپنی عالمی ذمہ داریاں پورا کرنی ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 969274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش