0
Sunday 19 Dec 2021 19:36

جمعیت علمائے پاکستان کے انتخابات مکمل، پیر معصوم نقوی مرکزی صدر منتخب

جمعیت علمائے پاکستان کے انتخابات مکمل، پیر معصوم نقوی مرکزی صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی مرکزی صدر، کرنل احسان مرکزی سیکرٹری جنرل، عقیل حیدر عباس مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور انجینئر اعجاز بخت درانی مرکزی سیکرٹری فنانس منتخب ہوگئے ہیں۔ جمعیت سیکرٹریٹ کینال ویو لاہور میں پیر امیر سلطان اور قاسم کھوکھر پر مشتمل الیکشن کمیٹی نے انٹر اپارٹی انتخابات کی نگرانی کی۔ جس میں پیر معصوم نقوی کو بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب کرلیا گیا جبکہ پیر غلام رسول اویسی، پیر سید مصطفی اشرف رضوی، ڈاکٹر امجد حسین چشتی، محمد اسلم حیدری کو سینئر نائب صدر، علامہ محمد عباس ہاشمی، سید اسرار حسین شیرازی نائب صدور منتخب ہوگئے۔

دیگر عہدیداروں میں پیر سید طیب حسنین نقوی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، میاں سجاد غنی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، کرنل شوکت مرکزی چیف آرگنائزر، ضیاءالمصطفیٰ حقانی ایڈیشنل چیف آرگنائزر، میجر منیر اسلم ڈپٹی چیف آرگنائزر، پیر سید امجد گیلانی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات، کامران چشتی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، سید آصف علی ظہوری ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، چودھری ذوالفقار ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری فنانس، علامہ مجتبی مرکزی چیف کوآرڈینیٹر، اور امتیاز چودھری ڈپٹی چیف کوآرڈینیٹر منتخب کر لیا گیا ہے۔ صوبائی عہدیداروں کے انتخاب کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 969278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش