0
Monday 27 Dec 2021 01:20

وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال اور دیگر سیکیورٹی معاملات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں افغانستان کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں گے جن میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شامل ہیں۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے ساتھ ہی قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 970453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش