0
Wednesday 29 Dec 2021 00:08

قرآن سینٹرز کے معلمین معاشرے کے بہترین افراد ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

قرآن سینٹرز کے معلمین معاشرے کے بہترین افراد ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مکاتب ولایت پاکستان کے زیر اہتمام مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں قرآن و دینیات سینیٹرز کے طلباء کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بہترین انسان وہ ہے جو قرآن پڑھے اور پڑھائے، لہذا قرآن سینٹرز کے معلمین معاشرے کے بہترین افراد ہیں ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں معلم قرآن بننے کی سعادت عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم دیتے ہوئے تشدد کا سہارا نہیں لینا چاہیے، مار نہیں پیار طلباء کی تعلیم و تربیت کا سنہری اصول ہے۔ معلم کو اپنے بہترین اخلاق و کردار کے ذریعے طلباء کے لئے نمونہ عمل بننا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو رٹہ لگوانے کی بجائے طلباء کو علمی مطالب سمجھانے پر زور دینا چاہیے، معلمین قرآن کریم کو معاشرے میں قابل احترام مقام دلانے کے لئے ان کی بہترین مالی معاونت کیساتھ ساتھ انکی علمی صلاحیتوں میں اضافہ بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید فرحان زیدی نے کہا کہ قرآن سینٹرز کے طلباء کیلئے تقریب تقسیم انعامات کا مقصد معلمین و طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس موقع پر سالانہ بہترین کارکردگی دکھانے پر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے معزز مہمانوں کو آیت اللہ محمد علی تسخیری کی کتاب اھلبیتؑ کا علمی مقام امت اسلامی کے اتحاد کا محور تحفہ دیا۔
خبر کا کوڈ : 970846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش