0
Wednesday 29 Dec 2021 20:38

وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا سکردو ہسپتال کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار

وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا سکردو ہسپتال کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ریجنل ہیڈکوارٹر سکردو کا اچانک دورہ کیا اور ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔ بدھ کے روز خالد خورشید اچانک ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ناقص صفائی، عملے کی عدم موجودگی اور ادویات کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غفلت برتنے پر ڈائریکٹر صحت بلتستان اور ایم ایس آر ایچ کیو ہسپتال سکردو سے جواب طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ نے نئی تعمیر کی گئی ایمرجنسی کی غیر فعالیت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت کو اگلے تین روز میں ہسپتال کا دورہ کرکے ایمرجنسی کی فعالیت اور دیگر سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

 وزیراعلی نے گردوں کے مرض میں مبتلا دو مریضوں کی وزیراعلی ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ سے ٹرانسپلانٹ کا بندوبست کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ بڑی مقدار میں ادویات کے ضیاع کے حوالے سے شکایات پر وزیراعلی نے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ آکسیجن پلانٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی نے تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو علاج و معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس حوالے سے کوئی کمی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 970974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش