0
Thursday 30 Dec 2021 15:10

کراچی میں ایکبار پھر بارش کی پیشگوئی، موسم مزید سرد ہونے کا امکان

کراچی میں ایکبار پھر بارش کی پیشگوئی، موسم مزید سرد ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 اور 6 جنوری کو بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، نیا مغربی سلسلہ موسم سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقتور ہے، بارش اور ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ شدت سے اثرانداز ہوگا، سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے مغربی سلسلے کے سبب شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے، 4 جنوری سے شہر میں سسٹم کے تحت بوندا باندی متوقع ہے، جبکہ 3 جنوری تک سرد ہوائیں مسلسل چل سکتی ہیں، اس دوران دن کے وقت مطلع صاف اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 971104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش