0
Wednesday 5 Jan 2022 14:53

حکومت کا نواز شریف کو واپس لانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر غور

حکومت کا نواز شریف کو واپس لانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر غور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے میاں نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پرغور شروع کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے قانونی ماہرین اور اٹارنی جنرل کی لاء افسران سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی کے مندرجات اور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی 7 میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
 
لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے16 نومبر2019ء کو میاں نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دوران سماعت نواز شریف اور شہباز شریف نے 4 ہفتوں یا ڈاکٹر کی جانب سے صحت مند قرار دینے کی صورت میں وطن واپسی کا بیان حلفی دیا تھا۔ حکومتی ہدایات پر وفاق کے لاء افسران اور قانونی ماہرین نواز شریف اور شہباز شریف کے بیان حلفی اور میاں نواز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی 7 میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹس میں ابھی تک برطانوی ڈاکٹرز نے میاں نواز شریف کو فٹ اور سفر کے قابل قرار نہیں دیا۔ بیان حلفی اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں حکومت کو لاہور ہائیکورٹ سے ریلیف ملنے کا امکان کم ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پر نواز شریف کو واپس لانے کی پابندی نہیں لگائی۔ وفاقی حکومت کے پاس  نواز شریف کو واپس لانے کا خود اختیار ہے۔ عدالت سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل اور دیگر قانونی ماہرین نواز شریف کی وطن واپسی کے متعلق رواں ہفتے مشاورت مکمل کر لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 972157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش