0
Friday 7 Jan 2022 15:35

جماعت اسلامی کا سندھ بلدیاتی قانون مخالف تحریک کا دائرہ صوبے بھر میں پھیلانے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا سندھ بلدیاتی قانون مخالف تحریک کا دائرہ صوبے بھر میں پھیلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف جماعت اسلامی نے جاری تحریک کا دائرہ پورے صوبے میں پھیلانے کا فیصلہ کر لیا، جمعہ 7 جنوری اور اتوار 9 جنوری کو کراچی سے کشمور سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے، دھرنے و احتجاجی کیمپ لگا کر سندھ حکومت کے آئین، جمہورت، سندھ و اسلام دشمن اقدامات سے اہلیان سندھ کو آگاہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کی زیر صدارت قباء آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ ہنگامی سندھ کے اعلیٰ اجلاس میں سندھ اسمبلی کے باہر حقوق کراچی اور بلدیاتی کالے قانون کے خلاف احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان اور اسے عوام کی آواز قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں اور منتخب نمائندوں کے آئینی حقوق غضب کرنے کی بجائے غیر آئینی ترمیمی بل کو واپس اور 8 روز سے جاری دھرنے والوں سنجیدہ مذاکرات کرکے جمہوری انداز سیاست کو فروغ دے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت وفاق سے صوبوں کو اختیارات منتقل ہوئے، مگر افسوس کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بلدیات کے منتخب عوامی نمائندوں کو آئینی اختیار دینے کی بجائے بلدیاتی ترمیم کے ذریعے بے اختیار کر دیا، اس لیے جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ اس کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی یہ تحریک سندھ کے تمام مظلوم و محکوم لوگوں کی تحریک ہے، جو عوام کے حقوق اور مسائل کے حل تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ صوبائی امیر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ سندھ کے مسائل اور عوام کے حقوق کیلئے نہ صرف ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے، بلکہ حسب توفیق خدمت کا فریضہ بھی سرانجام دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش