0
Tuesday 11 Jan 2022 10:10

امریکہ نے آنگ سان سوچی کی سزا کو انصاف کی توہین قرار دے دیا

امریکہ نے آنگ سان سوچی کی سزا کو انصاف کی توہین قرار دے دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے میانمار کی نوبیل انعام یافتہ برطرف سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کی سزا کو انصاف کی توہین قرار دے دیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے میانمار کی فوجی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آنگ سان سوچی سمیت تمام منتخب رہنماؤں اور غیر منصفانہ طور پر نظربند تمام افراد کو رہا کیا جائے۔ اس کے علاوہ ناروے کی نوبیل کمیٹی نےبھی آنگ سان سوچی کی سزا کی مذمت کی اور خدشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آنگ سان سوچی کو جن الزامات پر 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ان میں واکی ٹاکیز کا غیر قانونی استعمال، درآمد اور کورونا کے قوانین کو توڑنا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو پہلی بار گزشتہ سال دسمبر میں کورونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر مقامی عدالت نے 4 سال کی قید سنائی تھی جسے بعد میں دو سال کر دیا گیا تھا۔ تاہم تازہ ترین سزا کے بعد معزول رہنما کی کل قید کی مدت 6 سال ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش