0
Wednesday 19 Jan 2022 22:39

کوئٹہ، بی ایف اے کی کارروائیاں، متعدد ریسٹورنٹس پر جرمانے

کوئٹہ، بی ایف اے کی کارروائیاں، متعدد ریسٹورنٹس پر جرمانے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں اور خضدار شہر میں ناقص و غیر صحت بخش اشیاء خوردونوش کی فروخت پر کارروائیاں کرتے ہوئے 15 مراکز پر جرمانے عائد کردئیے ہیں۔ جناح ٹاؤن، سمنگلی روڈ میں بی ایف اے حکام نے معروف فوڈ کارنرز و ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی۔ حکام نے مزکورہ فوڈ پوائنٹس میں صفائی کے انتظامات و پکوان کے معیار کا جائزہ لیا۔ اس دوران 10 مراکز کے خلاف مختلف وجوہات، کھانوں میں چائنیز نمک و غیر معیاری فوڈ کلرز ملانے، استعمال شدہ کوکنگ آئل کے دوبارہ استعمال، باسی اشیاء کی اسٹوریج، ناقص صفائی اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ جرمانہ کیے گئے مراکز میں ذیشان ریسٹورنٹ، ڈیلی ٹیسٹ فوڈ پوائنٹ، ووڈ اینڈ اسٹون فوڈ پوائنٹ، ناشتہ فوڈ پوائنٹ، شنواری فاسٹ فوڈ کارنر، بولان بریانی، نیو شاندار فوڈ پوائنٹ اور بسم اللّٰہ ہوٹل شامل تھے۔ علاوہ ازیں عوامی شکایات پر علاقے میں قائم ملک شاپس میں فروخت کیے جانے دودھ کی کوالٹی بھی چیک کی گئی۔ ٹیسٹ کیے گئے دودھ کے نمونوں کا معیار تسلی بخش تھا۔ کاسی روڈ اور سرکی روڈ میں 5 مصالحہ شاپس ممنوعہ چائنیز نمک کی فروخت میں ملوث پائے گئے، جبکہ ایک میٹ شاپ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ جس پر مذکورہ مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 974520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش