0
Friday 21 Jan 2022 14:33

سردار سلیمانی کا تعلق صرف ایران کیساتھ ہی نہیں تھا، انکے قاتلوں کا محاکمہ ہونا چاہئے، آیت اللہ رئیسی

سردار سلیمانی کا تعلق صرف ایران کیساتھ ہی نہیں تھا، انکے قاتلوں کا محاکمہ ہونا چاہئے، آیت اللہ رئیسی
اسلام ٹائمز۔ روس کے دورے پر ماسکو میں موجود ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے روسی ٹیلیویژن چینل رشیاٹوڈے کے ساتھ گفتگو کی ہے. رشیاٹوڈے کے مطابق آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایرانی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی جانب سے امت مسلمہ کو پیش کی گئی خدمات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار سلیمانی کا تعلق صرف ایران کے ساتھ ہی نہیں بلکہ پوری کی پوری امت مسلمہ کے ساتھ تھا جبکہ مسلم و غیر مسلم، تمام انسان (دہشتگردی کے خلاف) ان کی خدمات کا بے حد احترام کرتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ جنرل قاسم سلیمانی ہی داعش و تکفیری دہشتگردوں جیسے انسانیت دشمنوں سے نجات بخشے والے ہیں۔ ایرانی صدر نے تاکید کی کہ عراق و شام میں جنرل قاسم سلیمانی کی موجودگی کا واحد مقصد دہشتگردی کے خلاف جدوجہد تھی.. وہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے ہی وہاں موجود تھے.. یہ بات پوری دنیا جانتی ہے.. لہذا جنرل قاسم سلیمانی ہمارے ہیرو ہیں! انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ جیسے عظیم جرم کا مرتکب ہونے والے اور کھل کر اس کا اعتراف کرنے والے مجرموں کو ہر حال میں عدالت کے کٹہرے میں لا کر کیفرکردار تک پہنچانا چاہئے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ مظلومین کی حفاظت اور ظالموں کو ان کے کیفرکردار تک پہنچانے سے متعلق وعدہ سچا ہے جو ضرور بالضرور پورا ہو کر رہے گا۔

آیت اللہ رئیسی نے اپنے انٹرویو کے دوسرے حصے میں ویانا مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ان مذاکرات کو بہت سنجیدہ لیتا ہے اور تاکید کی کہ امریکہ کی جانب سے اپنے عہد و پیمان سے مکر جانا ہی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیز کہ جس کا اج تک ہم نے مشاہدہ کیا ہے؛ امریکہ کی جانب سے اپنے عہد و پیمان کی خلاف ورزی ہے.. امریکہ نے سرکاری طور پر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے.. جبکہ اس معاہدے میں شریک تین یورپی ممالک نے بھی اپنے عہد و پیمان پر عملدرآمد نہیں کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی 15 مرتبہ اعلان کر چکی ہے کہ ایران نے نہ صرف اپنے عہد و پیمان پر مکمل عملدرآمد کیا ہے بلکہ وہ اپنے قول و قرار پر بھی مکمل طور پر کاربند ہے.. بنابرایں ہم نے اپنے عہدوپیمان پر مکمل عملدرآمد کیا ہے لیکن انہوں نے اپنے عہدوپیمان کی خلاف ورزی کی ہے.. انہیں چاہئے کہ وہ اپنے عہد و پیمان پر عملدرآمد کریں.. ہم نے اپنے کسی قول قرار کی خلاف ورزی نہیں کی!
خبر کا کوڈ : 974821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش