0
Saturday 22 Jan 2022 16:49

بھارت میں کورونا سے مزید 3 لاکھ 37 ہزار متاثر، 488 اموات

بھارت میں کورونا سے مزید 3 لاکھ 37 ہزار متاثر، 488 اموات
اسلام ٹائمز۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے، یہ تعداد گزشتہ روز سے 9550 کم ہے۔ اس دوران 488 افراد کی جان چلی گئی اور 2 لاکھ 42 ہزار 676 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ بھارت بھر میں فعال کیسز کی تعداد 21 لاکھ 13 ہزار 365 ہوگئی ہے، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی شرح 17.22 فیصد ہے۔ دریں اثنا ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملے بھی 10 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ روز اومیکرون کے کیسز 3.69 فیصد بڑھ کر 10050 ہوگئے۔ ادھر جموں و کشمیر میں یکم جنوری سے روزانہ کورونا وائرس متاثر ہونے والے افراد کی تعداد مسلسل اضافہ کے بعد جمعہ کو متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے 82920 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 132 مسافروں سمیت مزید 5720 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش