0
Sunday 23 Jan 2022 21:09

اے این ایف کی کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ اے این ایف انٹیلیجنس کی اے این ایف لاہور کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب کار سے 164 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 144 کلوگرام چرس اور بھاری مقدار میں افیون شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاشی لینے پر ٹیوٹا کرولا کار سے 120 پیکٹ چرس اور 17 پیکٹ افیون برآمد ہوئی۔ دوران کارروائی ایک عورت سمیت بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار کئے گئے۔ ملزمان میں لاہور کے رہائشی قیصر گلزار اور مقدس الیاس عرف بلو شامل ہیں۔ گروہ کے ارکان منشیات پشاور سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمگل کرتے ہیں۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 975215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش