0
Tuesday 25 Jan 2022 22:45

تحریک انصاف کی خارجہ، داخلہ اور معاشی پالیسیوں سمیت ہر پالیسی ناکام رہی ہے، جام اکرام دھاریجو

تحریک انصاف کی خارجہ، داخلہ اور معاشی پالیسیوں سمیت ہر پالیسی ناکام رہی ہے، جام اکرام دھاریجو
اسلام ٹائمز۔ وزیر صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی خارجہ، داخلہ اور معاشی پالیسیوں سمیت ہر پالیسی ناکام رہی ہے۔ سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت مہنگائی سمیت ہر مسئلے پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان مسائل سے نمٹ سکتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب بڑا مسئلہ مہنگائی ہے، مہنگائی تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے انتخابی دعوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا، نوکریاں دینے کے بجائے لوگوں کو بیروزگار کیا گیا ہے، گھر دینے کے بجائے لوگوں کے گھر مسمار کردیئے گئے، وقت آگیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے نجات حاصل کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 975581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش