0
Friday 16 Sep 2011 22:17

پنجاب میں ڈینگی کے بعد کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا

پنجاب میں ڈینگی کے بعد کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا
ملتان:اسلام ٹائمز۔ ڈینگی وائرس کی وجہ سے صوبہ پنجاب میں جہاں ہزاروں افراد متاثر اور 30 کے قریب جاں بحق ہو چکے ہیں وہیں محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے تمام ضلعی حکومتوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کا پانی نشیبی علاقوں میں کھڑا ہونے اور عید قرباں کیلئے شہروں میں لائے جانے والے مویشیوں کی وجہ سے صوبے میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، مراسلہ میں ضلعی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے تحت کانگو بخار سے آگاہی کیلئے مہم چلائی جائے اور سلاٹر ہاوسز، مویشی منڈیوں اور حویلیوں میں سپرے کروایا جائے، تاکہ اس وائرس کے حملے سے پہلے ہی اس پر قابو پایا جاسکے، دوسری جانب ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے اور پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے پانچ ہزار تک جا پہنچی ہے۔
خبر کا کوڈ : 99193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش