0
Sunday 18 Sep 2011 09:04

پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرے، ایبٹ آباد آپریشن کے بعد جنرل کیانی اور مائیک مولن کی پہلی ملاقات

پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرے، ایبٹ آباد آپریشن کے بعد جنرل کیانی اور  مائیک مولن کی پہلی ملاقات
سویلے:اسلام ٹائمز۔ لیون پنیٹا اور جنرل پیٹریاس کی طرف سے ابھی الزامات کا سلسلہ ختم نہیں ہوا تھا امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمریل مائیک مولن نے ان میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ   حقانی نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر ہمیں بہت تشویش کا سامنا ہے، انہوں نے پاک فوج پر کارروائی کیلئے زور دیا ہے۔ اسپین میں ملٹری کانفرنس کے دوران ایڈمرل مائیک مولن اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ملاقات ہوئی جو 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ مائیک مولن کے ترجمان کیپٹن جان کربی کے مطابق امریکا کو حقانی نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر سخت تشویش ہے۔ پاک فوج شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک اور اس کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف ایکشن لے۔ ترجمان مائیک مولن نے کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات خطے کیلئے اہم ہیں۔ دونوں ملکوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران تعلقات میں بہتری کیلئے مثبت اقدامات کئے ہیں۔ 
اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں ہلاکت کے بعد آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن کے درمیان پہلی بار ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فوجی تعاون جاری رکھنے اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ ملاقات اسپین میں نیٹو کانفرنس سے ہٹ کر ہوئی، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں، اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے دونوں جانب سے کئی اہم اقدامات کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون جاری رکھنے پر بھی تفصیلی بات ہوئی جبکہ اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 99482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش