0
Wednesday 18 May 2022 15:07

مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے عظیم کام پر پانی پھیر دیا، عمران خان

مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے عظیم کام پر پانی پھیر دیا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او 2 کو اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے عظیم کام پرپانی پھیر دیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جب امریکی حمایت سے حکومت تبدیل کرنے کی سازش کی گئی اوراس کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹایا گیا تو ہم 6 فیصد معاشی شرح نمو کے حصول کے قریب تھے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ این آر او 2  کو اپنی اولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے اس ٹولے نے میری ٹیم کے کئے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 994859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش