0
Wednesday 18 May 2022 20:56

تحریک عدم اعتماد شروع سے ناکامی کا شکار ہے، بشریٰ رند

تحریک عدم اعتماد شروع سے ناکامی کا شکار ہے، بشریٰ رند
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے اراکین اسمبلی کی جانب سے پیش کی گٸی تحریک عدم اعتماد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوٸی بھی رکن، کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا سکتا ہے۔ یہ سب کا جمہوری حق ہے۔ مگر اسکی کامیابی کیلئے دو تہاٸی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، جو ان کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کو بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، جمعیت علماء اسلام اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سمیت دیگر اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ تحریک عدم اعتماد میں 14 اراکین کے دستخط سے یہ بات واضع ہوتی ہے کہ تحریک عدم اعتماد شروع سے ناکامی کا شکار ہے۔ عبدالقدوس بزنجو نے اپنے دور حکومت میں بہت سے عوامی مساٸل حل کئے ہیں۔ جس کی ماضی میں کوٸی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے کچھ اراکین بلوچستان کی ترقی میں روکاوٹیں کڑھی کرنے کی کوشش میں ہیں۔ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بجاٸے اراکین اسمبلی بلوچستان کے مساٸل پر توجہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 994907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش