0
Thursday 19 May 2022 12:52

بھارتی عدالت نے حریت پسند کشمیری رہنما کو مجرم قرار دیدیا

بھارتی عدالت نے حریت پسند کشمیری رہنما کو مجرم قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی عدالت نے کئی ماہ سے قابض فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے عدالت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق یاسین ملک سے ان کے مالیاتی تخمینے سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی بتانا ہے کہ یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے چند روز قبل ہی ایک بیان میں بھارت کی جانب سے یاسین ملک سمیت دیگر حریت پسند رہنماؤں کے خلاف ہونے والے مقدمات سے متعلق سوالات اٹھاتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 995010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش