0
Thursday 19 May 2022 21:22

لوگوں کو مذہب، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے حربوں کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، عمر عبداللہ

لوگوں کو مذہب، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے حربوں کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد جموں و کشمیر میں بہت کچھ بدلا، لیکن اگر یہ بدلاﺅ بہتری کیلئے آیا ہوتا تو ہم آج مسکرا رہے ہوتے اور خوشی میں جشن منا رہے ہوتے لیکن اس بدلاﺅ سے یہاں کے عوام کو کوئی فاہدہ نہیں ہوا بلکہ یہ بدلاﺅ تباہی، بربادی، بے چینی، غیر یقینیت اور بدامنی کا سبب بنا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست، ریاست نہیں، ہماری ریاست کے ٹکڑے ہوئے،یہاں امن اور بھائی چارہ کہیں نہیں، تعمیر و ترقی کہیں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی یہی کوشش رہے گی یہاں کے عوام کو اس دلدل سے نکال سکیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے کالا کوٹ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔
خبر کا کوڈ : 995073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش