0
Saturday 21 May 2022 10:26

دین اسلام امن و اعتدال کا درس دیتا ہے، پیر عرفان مشہدی

دین اسلام امن و اعتدال کا درس دیتا ہے، پیر عرفان مشہدی
اسلام ٹائمز۔ دین اسلام امن و اعتدال کا درس دیتا ہے، اس میں جبر کی کوئی گنجائش نہیں، اور یہ امت وسطیٰ اعتدال کا خاصہ ہے۔ رسول رحمت(ص) کی سیرت طییبہ کا ہر پہلو ہر گوشہ روشن اور رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ آپکی آ ل واصحاب کی سیرت بھی آپ کی سیرت کا تسلسل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان پیر عرفان مشہدی نے جامع مسجد چراغ مدینہ مرغزار سوسائٹی لاہور میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے روحانی پیشوا پیر اسرارالحق چشتی نظامی نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید قمر علی زیدی، سید شفیق احمد توکلی مہمان خصوصی تھے۔

سید احسان گیلانی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جماعت اہلسنت نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے علماء و مشائخ عظام کا شکریہ ادا کیا۔ سید عرفان مشہدی نے مزید کہا سیاست جو کہ جو ایک خدمت اور عبادت درجہ رکھتی تھی، آج ایک کھیل بن گیا ہے، اس میں شائستگی اخلاقیات کیلئے ضروری ہے کہ سیرت رسول و خلفائے راشدین کا مطالعہ کریں اور اس پر عمل پیرا ہوں۔ پیر اسرار الحق چشتی نے کہا معاشرتی بگاڑ کی وجہ دین سے دوری ہے۔ کانفرنس میں صدر مرغزار سوسائٹی شہزاد چیمہ سیکرٹری سہیل انور رانا نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 995323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش