0
Tuesday 24 May 2022 09:31

امریکہ پاکستان میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے لگا

امریکہ پاکستان میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے لگا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے پاکستان میں جہاں اور بہت سے سازشیں کی ہیں، وہیں فکری طور پر بھی نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ امریکہ کے اسلام آباد میں موجود سفارتخانے نے ہم جنس پرستی پھیلانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے امریکی سفارتخانے میں خصوصی محافل کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ اب یہ معاملہ ڈھکا چھپا نہیں رہا بلکہ امریکہ نے باقاعدہ ٹویٹ کے ذریعے ہم جنس پرستوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ پاکستان میں ہم جنس پرستی کے فروغ اور حمایت میں کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مشن پاکستان ہم جنس پرست کمیونٹی کو مضبوط بنانے اور ان کی مدد کرنے کیلئے کام کرتا ہے۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ہر روز اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم جنس پرست کمیونٹی کے انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور ظلم سے محفوظ رکھا جائے۔ ٹویٹ میں مزید ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم مکمل مساوات کیلئے (پاکستانی حکومت پر) دباؤ جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ کوئی بھی الہامی مذہب ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دیتا۔ ایسے غیر فطری رجحانات کے پاکستان میں فروغ کی امریکی کوششیں اسلامی نظام کو ملیا میٹ کرنے کیلئے ہیں۔

دین اسلام کے پیروکار اور نبی (ص) کا ایک بھی امتی جب تک پاک سرزمین پر باقی ہے، اس غلیظ نظام کو پنپنے نہیں دے گا۔ ہمارے حکمرانوں نے وطن عزیز میں امریکہ کو مداخلت کی کھلی چھوٹ دے کر اس کے حوصلے اتنے بلند کر دیئے ہیں کہ اس نے ہمارے دین اسلام پر وار کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے اسلامی ریاست اور مذہب کی توہین پر قوم امریکہ اور پاکستان میں موجود اس کے حواریوں کو کبھی معاف نہیں کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 995773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش