0
Wednesday 25 May 2022 09:50

خالد خورشید کیخلاف عدم اعتماد موخر

خالد خورشید کیخلاف عدم اعتماد موخر
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک موخر کر دی۔ پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی شہزاد آغا کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کی علالت کی وجہ سے عدم اعتماد کے عمل کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہدی شاہ کی مکمل صحتیابی تک پارٹی کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کریگی۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ گزشتہ ایک ہفتے سے علیل ہیں۔ اس وقت وہ شفا ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش