0
Monday 19 Sep 2011 10:09

حنا ربانی کھر کی ہیلری کلنٹن سے ملاقات، پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف ملکر کام کرنے پر اتفاق

حنا ربانی کھر کی ہیلری کلنٹن سے ملاقات، پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف ملکر کام کرنے پر اتفاق
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے نیویارک کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی، ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف جنگ، مسئلہ افغانستان سمیت دیگر دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ملاقات میں سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر اور حسین حقانی بھی موجود تھے۔ امریکا کی جانب سے افغانستان و پاکستان کے لیے خصوصی نمایندہ مارک گراسمین اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
دیگر ذرائع کے مطابق پاک امریکا وزرائے خارجہ نے ایک بار پھر دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ امریکا نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔ نیویارک میں پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی، جس میں دہشتگردی کے خلاف مستقبل میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تحریک طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک سے تعلقات کے الزام کا معاملہ بھی اٹھایا۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی معیشت میں بہتری کیلئے امریکی مارکیٹ تک رسائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ملاقات میں ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 99739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش