0
Monday 19 Sep 2011 15:00

نیٹو ممالک نے پاکستان کو خطے کا اہم کردار تسلیم کرلیا

نیٹو ممالک نے پاکستان کو خطے کا اہم کردار تسلیم کرلیا
سپین:اسلام ٹائمز۔ نیٹو ممالک نے پاکستان کو خطے کا ایک اہم کردار تسلیم کرتے ہوئے افغانستان میں پائدار استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ نیٹو ممالک کے دفاعی سربراہان اور فوجی نمائندوں کا 2 روزہ اجلاس سپین کے شہر سویلے میں اختتام پذیر ہوگیا۔ جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیٹو اتحاد علاقائی تناظر میں اور افغانستان میں طویل مدتی استحکام کیلئے خطے کے ایک اہم کردار پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید تیز کررہا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں قرار دیا گیا ہے کہ خطے میں استحکام کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے کی نظرثانی شدہ کوشش مددگار ثابت ہوگی۔ اجلاس میں زیادہ تر افغانستان میں آپریشن، بدلتے چیلنجز اور عرب ممالک عوامی مظاہروں کی لہر کے بعد نیٹو اتحاد کے کردار کا جائزہ لینے پر مرکوز کی گئی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کی۔ جنہوں نے اپنے خطاب میں پاک فوج، ایساف اور افغان فورسز کے درمیان فرو غ پاتی اسٹرٹیجک اور آپریشنل شراکت داری کے حوالے سے پاکستان کا نکتہ نظر بیان کیا۔
خبر کا کوڈ : 99825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش