0
Thursday 15 Sep 2011 13:15

جنرل کیانی نیٹو ڈیفنس فورسز کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے سپین روانہ، دہشتگردی کیخلاف جنگ سے متعلق بریفنگ دیں گے

جنرل کیانی نیٹو ڈیفنس فورسز کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے سپین روانہ، دہشتگردی کیخلاف جنگ سے متعلق بریفنگ دیں گے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نیٹو کی ڈیفنس فورسز کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے سپین چلے گئے۔ دو روزہ دور میں وہ سپین کی افواج کی قیادت اور نیٹو کمانڈروں سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار سے آگاہ کریں گے۔ ان کے نقطہ نظر کو اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ دی نیشن کے مطابق افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں ایساف فورسز نے افغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان کا یہ عزم جنرل کیانی کے دورہ سپین سے پہلے ظاہر کیا گیا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے افراد عموماً کنٹر اور نورستان سے سرحد پار کر کے پاکستان آتے ہیں، وہاں ان کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 98909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش