0
Tuesday 20 Sep 2011 00:10

سیلاب متاثرین کی زندگیاں بچانا پہلی ترجیح ہے، متاثرین کو خوراک کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، صدر زرداری

سیلاب متاثرین کی زندگیاں بچانا پہلی ترجیح ہے، متاثرین کو خوراک کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، صدر زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم باہمت اور تمام حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ حالیہ قدرتی آفات سے 75 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی جان بچانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ کراچی کے صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس میں حکومت سندھ کے نمائندوں کے اعلٰی سطح کے اجلاس اور تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب میں صدر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام کی مانیٹرنگ کے لئے بلاول ہاؤس میں سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ کرنے والوں کی وہ خود نگرانی کریں گے۔ سندھ حکومت کے نمائندوں کے اجلاس میں صدر کو بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے چیف سیکرٹری اور پندرہ سینئر سیکریٹریز کی سطح پر کورآرڈینیشن کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ صدر نے کہا کہ پہلی ترجیح متاثرین کی محفوظ مقام پر منتقلی ہے۔ اس کیلئے بیرون ممالک سے ہیلی کاپٹر کرائے پر بھی لینے پڑے تو لئے جائیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب متاثرین کیلئے خوراک اور پینے کے پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بروقت اقدامات سے جانی نقصان کم ہوا۔ بلاول ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب کے متاثرین کی مشکلات راتوں رات ختم نہیں کی جا سکتیں۔ متاثرین کی بحال ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اقدامات کیے جانے کے باعث انسانی جانوں کا نقصان کم ہوا۔ صدر زرداری نے کہاکہ متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت کو اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ مشکل کی اس گھڑی سے نمٹ لیں گے۔ متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے بلاول ہاؤس میں اسپیشل فلڈ کنٹرول مانیٹرنگ روم قائم کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 99914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش