0
Monday 19 Sep 2011 20:55

کراچی شہر کا امن تباہ کرنیوالوں کو انجام تک پہنچنا چاہیئے، دعا ہے کہ امن بحال ہو اور اس کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا جائے، نواز شریف

کراچی شہر کا امن تباہ کرنیوالوں کو انجام تک پہنچنا چاہیئے، دعا ہے کہ امن بحال ہو اور اس کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا جائے، نواز شریف
کراچی:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی شہر کا امن تباہ کرنے والوں کو انجام تک پہنچنا چاہیئے، دعا ہے کہ کراچی میں امن بحال ہو اور اس کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا جائے۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سیلاب سے نمٹنے کیلئے بروقت کارروائی کرنی چاہیے تھی، جس دن بارشیں شروع ہوئیں اسی دن سے کام شروع ہو جانا چاہئے تھا۔ اندرون سندھ شہریوں کی حالت قابل رحم ہے، اب تک سیلاب کے باعث 350 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن ملکر دکھی انسانیت کی خدمت کریں تاہم ہماری خواہش کا حکومت نے مثبت جواب نہیں دیا، سندھ کے متاثرین کی مدد پنجاب کیلئے باعث فخر ہو گی، پنجاب ابتک سیلاب زدگان کو کروڑوں روپے کی امداد دے چکا ہے۔ کل اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاوں گا۔ ہم چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہاتھ  پھیلانا شروع کر دیتے ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈ میں 29 ارب روپے رکھے گئے ہیں وزیراعظم اپنے صوابدیدی فنڈ سے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کراچی میں امن بحال ہو، کراچی دوبارہ روشنیوں کا شہر بن جائے، کراچی میں مختلف پارٹیوں میں صلح اچھی بات ہے، آج ہر پاکستانی کو مستقبل کی فکر ہے۔
خبر کا کوڈ : 99859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش