0
Sunday 18 Sep 2022 15:35

لاہور میں تاریخی اربعین واک

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد

لاہور میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر مختلف علاقوں سے اربعین واک کا اہتمام کیا گیا۔ عزادروں کی بڑی تعداد مختلف علاقوں سے پیدل چلتی ہوئی کربلا گامے شاہ پہنچی۔ سب سے طویل سفر رائیونڈ اڈہ پلاٹ سے آنے والوں نے کیا۔ اڈہ پلاٹ سے روانہ ہونیوالے عزادار خواتین و حضرات اور بچوں نے پہلا پڑاؤ علی رضا آباد ڈالا، وہاں سے علی رضا آباد کے عزاداروں کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے جہاں سے ملتان روڈ سے ہنجروال، منصورہ، سکیم موڑ، یتیم خانہ چوک، بھلہ سٹاپ، سمن آباد موڑ، چوبرجی، ایم اے او کالج سے ہوتے ہوئے سول سیکرٹریٹ اور وہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچے۔ اسی طرح جعفریہ کالونی اور علامہ اقبال ٹاؤن سے بھی عزاداروں کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی۔ ادھر کاہنہ سے آنے والے عزادار چونگی امر سدھو پہنچے، جہاں سے پھاٹک، ماڈل ٹاون موڑ، کلمہ چوک، قذافی سٹیڈیم ، مسلم ٹاون، اچھرہ، ایل او ایس، مزنگ، لٹن روڈ، جین مندر سے انار کلی اور سول سیکرٹریٹ سے کربلا گامے شاہ پہنچے۔ اس موقع پر عزاداروں کیلئے تمام راستوں میں لنگر اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عزادار ہاتھوں میں پرچم حضرت عباس علیہ السلام تھامے نوحہ خوانی کرتے اپنے راستوں پر گامزن رہے۔ پورے شہر کی فضا لبیک یاحسینؑ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
فوٹو گرافر کا نام : تصور حسین شہزاد
خبر کا کوڈ : 1014940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش