1
1
Thursday 21 Dec 2023 20:06

ہم امریکی جنگی جہازوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنائیں گے، سید عبدالملک الحوثی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ ہم امریکیوں کے سامنے نہ ہار مانیں گے اور نہ ان کے سامنے جھکیں گے، ہم امریکی جنگی جہازوں، امریکی مفادات اور امریکی نیویگیشن کے آلات کو اپنے ڈورنز، میزائل اور آپریشن کے ذریعے نشانہ بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنی ایک تقریر کے دوران کہی۔ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ وہ اپنے باطل وجود کو ہماری قوم پر نافذ کرے اور ہماری قوم کو نیچا کرے اور گھٹنوں کے بل لائے کہ ہم صہیونی دشمن کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور مظالم ہوتے ہوئے خاموش تماشائی بنے رہیں تو ہماری قوم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم امریکیوں کے سامنے نہ ہار مانیں گے اور نہ ان کے سامنے جھکیں گے اور نہ ہی اپنے اصولی، اخلاقی، دینی اور انسانی مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ اس جنگ کو مزید بڑھائے اور خود کو مزید پھنسائے یا پھر ہمارے ملک کو نشانہ بناکر یا ہمارے خلاف جنگ کرکے ایک بےوقوفی کرے تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہم انہیں نشانہ بنائیں گے، ہم امریکی جنگی جہازوں، امریکی مفادات اور امریکی نیویگیشن کے آلات کو اپنے ڈورنز، میزائل اور آپریشن کے ذریعے نشانہ بنائیں گے، ہم ان میں نہیں ہیں کہ جو ہاتھ باندھ کر خاموش بیٹھے رہیں جبکہ دشمن ہم پر حملہ کررہا ہو، ہم وہ قوم ہیں جو اللہ عزوجل پر توکل کرتے ہوئے ظلم کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں، جب امریکا خود کو جنگ میں ڈالنا چاہتا ہے اور خود کو اس میں پھنسانا چاہتا ہے تو اسے جان لینا چاہیئے کہ ہم اس سے خوف کھانے والے نہیں، امریکا ایک گروہ سے نہیں بلکہ پوری قوم سے نبرد آزما ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1103934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
زندہ باد، یہی ہے امام زمانہ (عج) کا حقیقی لشکر
منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش