0
Monday 12 Feb 2024 09:02
تجزیہ

انتخابات 2024 اور اس کے نتائج

12 فروری 2024
ہفتہ وار تجزیہ انتخابات 2024 کے نتائج مہمان: پروفیسر سید صفدر رضا بخاری(صحافی، تجزیہ نگار، معلم) میزبان و پیشکش: سید انجم رضاہفتہ وار پروگرام تجزیہ
 انتخابات 2024 کے نتائج 
مہمان: پروفیسر سید صفدر رضا بخاری(صحافی، تجزیہ نگار، معلم)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
12 فروری 2024

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج کے اعلان کا طویل سلسلہ۔
عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 92 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 77 اور  پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، دیگر آزاد امیدوار 6، مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت علمائے اسلام 4، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور مجلس وحدت المسلمین ایک نشست حاصل کرچکی ہے

اہم نکات:
انتخابات کے نتائج  کسی مستحکم حکومت کے قیام کا باعث نہیں بنتے نظر آرہے
عوامی الیکٹوریل کالج نے بھرپو ر انتقامی انداز اپنایا ہے
انتخابی نتائج نے مقتدرہ قوتوں کی دیرینہ آرزو پوری کی ہے
عوام نے سیاسی انتقام کو ناپسند کیا ہے
پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی اپنارویہ لچک دار کرنا ہوگا
نئی حکومت کے قیام میں پی پی پی کے پاس تُرپ کے پتے ہیں
مسلم لیگ ن دباو کا شکار ہے کہ کیسے اتحادی اکٹھے کرے؟
اتحادی مخلوط حکومت پاکستان کے  معاشی استحکام کے لئے دلیر فیصلے نہیں لے سکے گی
پی ٹی آئی کو سولو فلائٹ کی سوچ سے نکلنا ہوگا اور مفاہمتی انداز اختیار کرنا ہوگا
پاکستان کے عوام نے شدت پسند تکفیری سیاست کو ووٹ کے ذریعے رد کردیا ہے
پاکستان کے مسلمانوں نے تکفیری سیاست سے بیزاری کا اظہار کیا ہے
خبر کا کوڈ : 1115579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش